جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکا کامشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان


امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان کردیا۔


امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہےکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کو 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا نیاجدید سسٹم فراہم کردیا گیا ہے، نئے سسٹم میں جدید بغیر پائلٹ فضائی اور بحری نظام فراہم کیے گئے، 24ہزار سے زائد اینٹی ڈرونز سسٹم اور 1300 سے زیادہ حملہ آور ڈرون پہنچا دیے۔


محکمہ جنگ کے مطابق منصوبے کے تحت 100 سے زائد بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی امریکی افواج کو فراہم کی گئی ہیں، امر یکی حکام کا کہنا ہے کہ جدید نظام کی فراہمی کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کو ڈرون حملوں سے محفوظ رکھنا ہےمنصو بے کے اگلے مراحل میں بحرالکاہل اور یورپ میں تعینات امریکی افواج کو بھی یہ جدید فوجی سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔