جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

gold price in pakistan today

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


ملک میں فی تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 8 ہزار 230 روپے اضافے کے بعد  3 لاکھ 73 ہزار 487  روپے کا ہو گیاہےجبکہ عالمی بازار میں سونا  96 ڈالر اضافے کے بعد  4 ہزار 131  ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔


خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔


عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔


پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔