جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹک ٹاک پر پابندی کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، پی ٹی اے

pta (1)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے-


پی ٹی اے نے جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی سے متعلق ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہےٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات غلط اور گمراہ کن ہیں۔


پی ٹی اے نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کو نہ تو آگے پھیلائیں اور نہ ہی ان پر اعتبار کریں شہری مستند معلومات کے حصول کے لیے صرف پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رجوع کریں۔


واضح رہے کہ پاکستان میں نامناسب، غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی شکایات پر ماضی میں ٹک ٹاک پر متعدد مرتبہ پابندی عائد کی جا چکی ہے۔