مشی گن سے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار عبدل السیدکامیاب، امریکی تاریخ کے پہلے منتخب مسلم سینیٹر بن گئے

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے، اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن میں ڈیموکریٹ عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر مائک راجرز کو شکست دیکر امریکی تاریخ میں سینیٹ کے لیے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوگئے,الیکشن میں عبدل السید نے 51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مائک راجرز 48 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔
انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عبدل السید نے کہا کہ انتخابی مہم میں میرے عقیدے اور میرے نام کو نشانہ بنایا گیا مگر میں نے ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جہدوجہد جاری رکھی انہوں نے ہمیں ہرانے کے لیے انتخابی مہم میں خطیر رقم خرچ کی، میرے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 206 اور ریپبلکن کے 123 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائند گان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہے سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکر یٹس کی 19 نشستوں پر برتری کےبعد تعداد 53 ہوگئی جب کہ ریپبلکنز کو 10 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 41 ہوگئی, امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کیلئے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔
مزید پڑھیں





