ایکس پر بھارتی اکاؤنٹس کا سعودی عرب میں حوثی حملے میں پاکستانی طیاروں کی تباہی کا دعوی جھوٹا نکلا

مصنف:
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے سعودی عرب میں حوثی حملے کے دوران پاک فضائیہ کے 3 JF-17 جنگی طیاروں کو نقصان پہنچنے سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا۔
متعدد بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شاہ عبدا لعزیز ایئر بیس پر براہ راست حملہ کیا حوثیوں نے ایئر بیس پر 6 سے زائد میزائل داغے، جن سے ہینگرز کو نقصان پہنچا اور وہاں موجود چینی ساختہ 3 پاکستانی JF-17 جنگی طیارے تباہ ہوگئے۔
ان پوسٹس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی افادیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان سعودی عرب میں اپنے جنگی طیارے واپس منتقل کر رہا ہے۔
ایک بھارتی ایکس صارف نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے پاکستان پر براہ راست حملہ کیا اور سعود ی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کو نشانہ بنایا، جہاں پاک فضائیہ تعینات ہے 6 سے زائد میز ا ئلوں نے ایئر بیس کے ہینگرز کو نشانہ بنایا اور کم از کم 3 پاکستانی JF-17 طیاروں کو نقصان پہنچایا۔
ایک اور بھارتی صارف نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کو نشانہ بنایا اور وہاں موجود کم از کم 3 پاکستانی JF-17 طیاروں کو نقصان پہنچا۔
’نیپال کورسپانڈنس‘ نامی ایکس اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ پاک فضائیہ اپنے جنگی طیاروں کے اسکواڈرن اور اہلکاروں کو سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سے منتقل کر رہی ہے۔
https://x.com/_southasiatimes/status/2101320477239291970?s=20
حقیقت یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا یہ مواد جھوٹ، من گھڑت دعووں اور گمراہ کن پروپیگنڈے پر مبنی ہے تحقیقات اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر حوثیوں کی جانب سے ایسے کسی حملے یا پاک فضائیہ کے طیاروں کو نقصان پہنچنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
https://x.com/Huma_512/status/2101320745003683883?s=20
جبکہ متعدد اکاؤنٹس کی جانب سے ایک ہی متن کو کاپی پیسٹ کرکے شیئر کیا گیا، جس کے ذریعے سوشل میڈیا پر ایک مخصوص تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی یہ مہم پاک سعود ی دفاعی تعلقات کے حوالے سے منفی تاثر پیدا کرنے اور ایک مخصوص بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں





