دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد ان کا خاندان چار افراد پر مشتمل ہوگیا۔
جوڑے نے ہفتہ 19 ستمبر کو اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر نومولود بچی کے ننھے پاؤں کی تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’خوش آمدید بیٹی‘ اور پیدائش کی تار یخ 19 ستمبر 2026 درج کی۔
دیپیکا اور رنویر نے پیغام کے اختتام پر اپنی پہلی بیٹی دعا کے ساتھ اپنے نام بھی نام لکھے اور نظر بد سے بچاؤ کے لیے نظر بد والا ایموجی بھی شامل کیا۔
https://www.instagram.com/p/DdeF9lOsviM/?utm_source=ig_embed&ig_rid=AtiwcRj_Z5WbnAPmKmIEkIH
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان محبت 2013 میں فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی۔ دونوں نے کئی سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 نومبر 2018 کو شادی کی۔
دیپیکا پڈوکون کے لیے ماں بننا زندگی کے اہم ترین مراحل میں شامل ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے زچگی کو اپنی زندگی کا اب تک کا سب سے اہم کردار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ ماں بننا چاہتی تھیں اور اب وہ اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں





