جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈی آئی خان: والی بال میچ سے واپسی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد جاں بحق

rescue 1122 ambulance

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ملانہ میں سیکیورٹی اور امن و امان کی نازک صورتحال کے دوران بڑا حادثہ, والی بال میچ سے واپسی پر دو گروپوں میں خونریز فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے-

علاقے ملانہ میں والی بال کے میچ سے واپسی پر دو فریقین/گروپوں کے درمیان اچانک ہولناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر یا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ڈی آئی خان ضیاء الدین احمد کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئےاور تمام زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ڈسٹرکٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور علاقے میں مزید کشیدگی اور خونریزی کو روکنے کے لیے سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔