ہفتہ، 28 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

افغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق،97 زخمی


افغانستان کے صوبے کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمی ہوگئے۔


اسعدآباد کے علاقے اندر سیر میں ایک اسکول سے متصل مکان یا ڈپو کے قریب دھماکا ہوا،جس کے نتیجے میں طلبہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


ترجمان افغان حکومت نے بتایاکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا اسکول کے قریب کان کنی کرنے والی کمپنیوں کے ڈپو  میں موجود بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا،پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ دھماکا کان کنی کی کمپنیو ں کےذخیرہ شدہ بارودی مواد میں غفلت اورازلاپرواہی کےباعث ہوا،دھماکے میں 7 طلبہ جاں بحق اور 97 سے99 افرادز خمی ہوئے،قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-


الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کنڑ کے اسپتال کے سربراہ مولا داد نے بتایا کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد تبدیل ہوسکتی ہے۔