عرفان الحسن چوہدری آزاد کشمیر اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرپرسن مقرر

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے اوورسیز کمیشن کی ازسرنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم آزاد کشمیر کو کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عرفان الحسن چوہدری وائس چیئرپرسن ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راجا محمد آصف (ایم ایل اے)، چوہدری رخسار احمد (ایم ایل اے) اور عصمت شائستہ تبسم کو کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
کمیشن میں چیف سیکریٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون و انصاف و پارلیمانی امور و انسانی حقوق، سیکریٹری مالیات، سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکریٹری صنعت، معدنی وسائل و محنت اور ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ بھی بطور ممبر شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کی تقرری اوورسیز کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں بعد ازاں کی جائے گی، جبکہ 14 جنوری 2026 اور 6 فروری 2026 کو جاری کیے گئے سابقہ نوٹیفکیشنز فوری طور پر منسوخ کردیے گئے ہیں۔
اوورسیز کمیشن کی تشکیل کا مقصد بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے معاملات اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے,اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے عرفان الحسن چوہدری کردار ادا کرتے ہیں,اوورسیز کشمیریوں کی جانب سے عرفان الحسن چوہدری کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں





