سیاسی کھینچا تانی میں لگے رہے تو عوام کا نقصان ہوگا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ سیاسی کھینچا تانی میں لگے رہے تو عوام کا نقصان ہوگا، انتقا می سیاست عوام کےساتھ نانصافی ہوں گی-
رحیم یارخان میں بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی حکومتی نہ گرائی جائیں اور اختلافات بھلا کر مقابلہ کریں تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے سیاسی کھینچا تانی میں لگے رہے تو عوام کا نقصان ہوگا، انتقا می سیاست عوام کےساتھ نانصافی ہوں گی، نفرت اورتقسیم کی سیاست چھوڑ کر عوامی مسائل پرتوجہ دی جائے، حکو مت تمام کام باہمی رضامندی سے کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا ماضی میں ہمارے بڑوں نے غلطیاں کی اور پھر سیکھا، میثاق جمہوریت کے بعد اب ہم ایک دوسرے کی حکومت گرانے کی سازش نہیں کرتے، حکومت تمام کام باہمی رضامندی سے کریں، اختلافات بھول کر مسائل کامقابلہ کر یں تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کاحل نہ ہو۔
بلاول نے ایس آئی یو ٹی منصوبہ جاری رہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کی حکومت چلی جاتی تو ان کے منصوبے ختم ہو جاتے تھے، آج اگر یہ منصوبہ چل رہا ہے تو اس لیےکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے مریم نواز نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی روایت قائم رکھی ہے تو میں بھی یہ روایت قائم رکھتا ہوں، ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں تو ہم عوام کے لیے کام کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں





