ایف سی بلوچستان (نارتھ) یوتھ کرکٹ لیگ 2026،نوجوانوں کی ترقی، روشن مستقبل کی جانب ایک قدم

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام یکم سے 8 اکتوبر 2026 تک منعقدہ یوتھ کرکٹ لیگ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی 10 ٹیموں کے درمیان 24 میچز کھیلے گئے، جبکہ خواتین کے لیے خصوصی کرکٹ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ یہ اقدام نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی مثبت کاوش ہے۔
ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، قیادت اور مثبت مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، جبکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے کا موقع ملتا ہے۔
دوسری جانب، فتنۃ الہندوستان اور بی ایل اے جیسے مسلح گروہوں کی پُرتشدد سرگرمیاں نوجوانوں کے امن، تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو تشدد نہیں، مواقع؛ گمراہی نہیں، رہنمائی؛ اور تباہی نہیں، ترقی چاہیے۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ)، پاک فوج اور حکومتِ بلوچستان کی ایسی کوششیں نوجوانوں کو مثبت سمت دینے اور روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں





