Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفیٰ ہو گئے


سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفیٰ ہو گئے،فاروق ایچ نائک نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ میں لیڈر آف دی ہاؤس کو بھجوا دیا-


نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ ذاتی وجوحات پر دے رہا ہوں، چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔


یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ کے ججز تعیناتی کا فورم ہے، فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ممبر مقرر تھے۔