Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ایم ڈی سی نے نیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ ون کی تاریخ تبدیل کر دی


پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن سٹیپ ون کی تاریخ تبدیل کردی۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن سٹیپ ون اب 11 اکتوبر کے بجائے 8 نومبر کو منعقد ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان کی تاریخ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تبدیل کی گئی ہے،پی ایم ڈی سی نے این آر ای سٹیپ ون کی تاریخ تبدیلی کا پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ نیشنل رجسٹریشن ایگزام بیرون ملک سے میڈیکل گریجویٹس کا لائسنسنگ امتحان ہے۔