Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وفاقی کابینہ کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کا فیصلہ

shehbazzz

وفاقی کابینہ کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کا فیصلہ کیا ہے-


وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ کا آرٹیکل 232 اور234 کے تحت ایمرجنسی اورگورنر راج لگانے کا فیصلہ،کیا ہے، ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس منگل 13 اکتوبر کو طلب کیا ہے-


ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد گورنرصوبے کا کنٹرول سنبھال لیں گے، جبکہ 8 اضلاع ایکس فاٹا اور ٹانک، ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں کیلئے الگ سیکرٹریٹ بنےگا،ا س سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایک ایڈیشنل آئی جی پولیس ہوگا،   سیکریٹریٹ کا ہیڈکوارٹر کسی ایکس فاٹا کے ضلع میں بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ  اس کے لیے وفاقی کی جانب سے خصوصی فنڈ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔


حکومت کا گورنر راج کے نفاذ سے پہلے کے پی حکومت کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا،ذرائع کے مطابق  مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کرکے جواب دینگے