بھارتی ٹی وی پروگرام میں خواتین اینکرز کا چھریوں سے گلے کاٹنے کا اشارہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر زیربحث

بھارت کی ریاست گجرات میں ایک ٹی وی پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں ایک ہندو قوم پرست رہنما کی جانب سے خواتین ٹی وی اینکرز کو تیز دھار خنجر تحفتاً دیے جانے اور ان سے گلے کاٹنے کا اشارہ کیا گیا ہے-
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خواتین اینکر کا یہ اقدام زیربحث آ گیا،سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک سوین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پروگرام میں خواتین اینکرز نے مسلمانوں کے گلے کاٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
https://x.com/ashoswai/status/2104318117488783596?s=20
تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں تاحال اس مخصوص ویڈیو پروگرام، ٹی وی چینل یا اس میں موجود افراد کی جانب سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی،جبکہ بھارتی میڈیا میں ماضی میں بھی ٹی وی پروگراموں میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز مواد اور بیانیے کی مثالیں رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔ مودی سرکار کی جانب سے ہندوتوا کے فروغ اور مسلم کش اقدامات کے بعد مسلم کمیونٹی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں




