ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اسلام آباد پولیس کو نئی ہدایت جاری

مصنف:
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزیوں پر شہریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں اور بلاوجہ پرچوں کے اندراج کو روکنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 279 ت پ کے تحت غیر ضروری مقدمات درج نہ کیے جائیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں شہریوں کو قانون کے مطابق چالان یا جرمانہ کیا جائے، تاہم افسران شہریوں کے خلاف غیر ضروری مقدمات قائم کرنے سے مکمل گریز کریں۔
انہوں نے ٹریفک افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے-
مزید پڑھیں





