Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

این اے 168 بہاولپورکے انتخاب میں کامیابی عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار ہے،وزیراعظم

SCO Summit: We have to Work Together for Economic Development & Stability, Premier Sharif | Baaghi TV

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی عوام کے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار ہے۔


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک منیر اقبال چنڑ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی عوام کے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار ہے,وزیراعظم نے ملک منیر اقبال چنڑ کے بھائی اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کو بھی مبارکباد دی۔


وزیراعظم نے کہا کہ ملک منیر اقبال چنڑ کے والد ملک محمد اقبال چنڑ نے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ طویل عرصے تک پارٹی سے وفاداری نبھائی اور مسلم لیگ (ن) کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کے صاحبزادے کی کامیابی اسی وفاداری اور عوامی خدمت کے تسلسل کی عکاس ہے, بہاولپور کے عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرکے اپنے نمائندے کا انتخاب کیا۔


کامیاب امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حلف اٹھاتے ہی سب سے پہلے بہاولپور صوبے کا مطالبہ کریں گے وہ حلقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے-


این اے 168 کی نشست سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، مسلم لیگ (ن) نے ان کے صاحبزادے ملک منیر اقبال چنڑ کو امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے ہیں۔


واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب ہوگئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ نے 87 ہزار 789 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امید وار ولی داد چیمہ 39 ہزار 888 ووٹ لے سکے،حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جار ی رہی این اے 168 میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز رجسٹرڈ تھے جبکہ 292 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔