جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی ایئرپورٹ پر نسل پرستانہ گالیاں اور ہنگامہ آرائی، ڈیلٹا ایئر کے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا


امریکا میں نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اٹلانٹا کی ڈیلٹا ایئر کی پرواز سے ایک 60 سالہ بروکلین کے مسافر کو مبینہ طور پر نشہ آور، بے ہودہ اور نسل پرستانہ رویے پر گرفتار کیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز میں 160 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت مسافر نے اچانک نسلی گالیاں اور فحش شور شرابا شروع کر دیا۔

جس پر تقریباً 45 منٹ تاخیر سے مسافروں میں بے چینی پھیل گئی۔ جب عملے نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ جارحیت پر اتر آیا۔ ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق پرواز کی روانگی میں خلل کے باعث پولیس طلب کرلی گئی۔ پولیس کے ذریعے مسافر کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا۔

ملزم پر مبینہ طور پر ایک مسافر پر حملے، بدتمیزی، پرواز میں خلل، گرفتاری کے خلاف مزاحمت اور انتظامیہ کے سرکاری فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے