جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

Toba Tek Singh | Father-Son kill Sister in Cold Blood | Baaghi TV

پنجاب کے علاقے ہارون آباد میں مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا میں ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 66 فور آر میں مویشیوں کے کھیت میں جانے کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

دلخراش واقعے کے دوران کلہاڑی کے وار اور فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد ڈی پی او محمد عمران نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔