اسحاق ڈار کی ترکیہ میں سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود اور فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس دوران تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی پائیداری ، باہمی دلچسپی،قریبی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالیمیت کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا ۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کی بھی ملاقات ہوئی جس دوران فریقین نے پاک فرانس دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پائیدار اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں فریقین نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ بحرانوں کے وسیع تر اقتصادی وسماجی اثرات اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سفارتکاری پر زور دیا گیا ۔
فرانسیسی وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈارنےآر4 ممالک کے ساتھ برطانیہ،جرمنی،اٹلی اور فرانس کی مثبت مصروفیت کو سراہا۔
مزید پڑھیں





