پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران روانہ ہو گئے-


مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے،آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جس کے لیے وہ تہران پہنچ رہے ہیں۔


خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلما ن جب کہ ترکیے کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ شریک ہوں گے جبکہ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عر ب ، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔-