پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان میں سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری

India suffers heavy losses in Pakistani cyber operation, critical infrastructure destroyed | Baaghi TV

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے وٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے ہونے والے سائبر حملوں کے شدید خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ اور حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔


ایڈوائزری میں سرکاری حکام اور حساس معلومات سے منسلک افراد کے لیے خطرے کی شدت کو ‘ہائی’ (High) قرار دیا گیا ہے,سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق، حملہ آور سرکاری حکام اور محکموں کی جعلی شناخت (نقالی) اختیار کر کے وٹس ایپ ویب، ڈیسک ٹاپ اور ای میل کے ذریعے ٹارگٹڈ فشنگ اور نقصان دہ میلویئر فائلیں بھیج رہے ہیں۔


سرکاری دستاویزات کے نام پر بھیجی جانے والی فائلیں ونڈوز سسٹم کو متاثر کر رہی ہیں, سسٹم متاثر ہونے کی صورت میں ہیکرز کو کمپیوٹر کا ریموٹ کنٹرول حاصل ہونے، پاس ورڈ اور حساس ڈیٹا چوری ہونے کا شدید خدشہ ہے,سائبر حملہ آور وٹس ایپ ویب سیشن ہائی جیک کر کے اسی نمبر سے دیگر افراد کے ساتھ جعلسازی کر سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی جانے پہچانے نمبر سے آنے والا غیر متوقع پیغام یا فائل ٹارگٹڈ سائبر حملے کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹس ایپ کی Linked Devices کی فہرست میں کسی نامعلوم ڈیوائس کا نظر آنا بھی سیکیورٹی میں رخنہ پڑنے کی واضح نشانی ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے حساس معلومات رکھنے والے تمام افسران اور صارفین کو درج ذیل احتیاطی تدابیر پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کی ہے کہ حساس معلومات رکھنے والے افسران ونڈوز کمپیوٹرز پر وٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کا استعمال نہ کریں اور وٹس ایپ فائلز کو سرکاری ونڈوز سسٹمز پر منتقل کرنے سے گریز کریں۔


وٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر تمام مشکوک ویب سیشنز کو فوری طور پر لاگ آؤٹ (Log Out) کریں کسی بھی غیر تصدیق شدہ لنک، فائل یا پیغام کو کھولنے سے پہلے اس کی آزادانہ تصدیق کریں اپنا پاس ورڈ، ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) یا کوئی بھی تصدیقی کوڈ کسی سے شیئر نہ کریں، تمام وٹس ایپ اکاؤنٹس اور دیگر سروسز پر دوہری تصدیق (Two-Step Verification) کو فوری فعال کریں،اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم، ویب براؤزرز اور سافٹ ویئرز کو فوری اپ ڈیٹ رکھیں۔


اگر کسی ڈیوائس یا اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کا شبہ ہو تو متاثرہ ڈیوائس کو فوراً انٹرنیٹ اور لوکل نیٹ ورک سے الگ (Disconnect) کر دیں، مزید برآں، مشکوک پیغامات اور لاگز کو ثبوت کے طور پر محفوظ رکھیں اور فائل کو دوبارہ کھولنے کی کوشش نہ کریں۔