کراچی: 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والا مرکزی ملزم گرفتار

مصنف:
کراچی میں 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کو گڈاپ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ملازمت کا جھانسا دے کر لڑکیوں کوبلایا اور موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا،پولیس نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اورپستول برآمد ہوئے ہیں، ملزم موبائل فون فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نےکی تھی، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں موبائل فون چوری کرکے فرار ہونے کی انوکھی واردات پیش آئی تھی جس میں ایونٹ آرگنائزر ملازمت کے لیے بلائی گئی 50 سے زائد خواتین کے درجنوں موبائل فونز لے کر فرار ہوگیا۔





