وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی مسقط میں عمان کے وزیرِتجارت سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل پر گفتگو

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مسقط میں عمان کے وزیرِ تجارت، صنعت و سرمایہ کاری سے اہم ملاقات کی جس دوران پاکستان اورعمان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پراتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے شہریوں کو درپیش ویزا مسائل کے حل کیلئے متعلقہ وزارتوں سے رجوع کرنے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کو فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویزملک نے عمانی وزیرِ سے ملاقات میں اُنہیں عمان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق ہوا، جبکہ ویزا مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزارتوں سے رجوع کرنے اور مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت و سرمایہ کاری کو مؤثر انداز میں فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے خوشگوار تعلقات اور جغرافیائی قربت اقتصادی تعاون کی مضبوط بنیاد ہیں اور آٹھویں مشترکہ وزارتی کمیشن میں طے پانے والا جامع پروٹوکول دوطرفہ تعاون کا مؤثر روڈ میپ ہے۔ عمانی وزیرِ تجارت کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا معاہدہ دونوں ممالک کےدرمیان طویل المدتی اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کی بنیاد بنےگا۔
مزید پڑھیں



.jpg%3F2026-11-23T14%253A33%253A39.802Z&w=3840&q=75)
.jpg%3F2026-11-23T14%253A00%253A36.039Z&w=3840&q=75)
