کراچی میں امن و امان کی بدترین صورتحال، جرائم میں تشویشناک اضافہ

کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں آئے روز قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کے باعث شہریوں کو جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے سنگین خدشات کا سامنا ہے۔ شہر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام میں خوف اور بے چینی پیدا کر دی ہے، جبکہ شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔ پیپلز پارٹی کئی برسوں سے سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے، اس کے باوجود کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ مسلسل سامنے آ رہا ہے۔ قتل، ڈکیتی اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع جیسے واقعات نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس صورتحال کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی سوال کررہی کہ کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کب کیے جائیں گے؟ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،مگر کراچی کے عوام کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں اور انہیں جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے؟ کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے میں بلاول حکومت ناکام نظر آتی ہے۔
مزید پڑھیں





.jpg%3F2026-11-23T14%253A33%253A39.802Z&w=3840&q=75)