سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 120 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہز ا ر 536 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی،جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 27 روپے کی کمی سے 6 ہزار 207 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 23 روپے کی کمی سے 5 ہزار 321 روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیں






