نواب آف بہاولپور خاندان کے تاریخی نوادرات چوری

اسلام آباد میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، قیمتی اشیا اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 8 مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال لوٹا یا چوری کیا گیا, پہلی واردات ایف 8 تھری میں نواب آف بہاولپور کے خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ بہاول عباس خان عباسی کے گھر میں ہوئی، جہاں چور اسٹور روم کا تالا توڑ کر تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کے تاریخی نوادرات اور قیمتی ورثہ لے گئے,اسلام آباد میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، قیمتی اشیا اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 454 اور 380 کے تحت درج کر لیا,متاثرہ خاندان کے مطابق چوری ہونے والی اشیا میں چاندی اور سونے کے قیمتی سامان کے علاوہ چاندی کی تخت نما کرسی، چاندی کی سیڑھی، چاندی کے پیالے، مجسمے، سونے کی پلیٹیں، بہاولپور ریاست کے نشان والی سونے کی پلیٹیں اور ریاستی نشان سے مزین چاندی کا بڑا فریم شامل ہیں,aس کے علاوہ ریاست بہاولپور سے متعلق قدیم اسلحہ،پرانی مسکٹ بندوقیں اور تلواریں بھی غائب ہیں, سامان کی فہرست اورانوینٹری تیار کرنے کا عمل جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد مزید چوری شدہ اشیا کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔
دوسری واردات نیول اینکریج میں ہوئی جہاں چار مسلح ڈاکوؤں نے علی اکبر نقوی کے گھر میں داخل ہو کر ان کے والدین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا,ملزمان نے گھر کی تلاشی کے دوران 8 تولے سونا، 12 چاندی کی انگوٹھیاں، 2 گھڑیاں اور ایک لاکھ روپے نقدی سمیت تقر یباً 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔
ڈی 12 میں محمد بلال کے گھر سے 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور سونا چوری کر لیا گیا,واردات کے وقت اہل خانہ مری گئے ہوئے تھے اور واپسی پر گھر کو بکھرا ہوا پایا,ایک اور واردات میں ڈی ایچ اے فیز 2 میں عمار فاروق کے گھر سے مبینہ طور پر 28 آئی فونز، جن کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، چوری کر لیے گئے۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




