جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثی ملیشیا کا حملہ

مصنف:

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو حوثی ملیشیا نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت کی متعدد منزلوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


سعودی سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق حملہ جمعرات 19 نومبر 2026 کو کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ٹاور کی کئی منزلیں متاثر ہوئیں جبکہ اطراف میں واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سول ڈیفنس ترجمان نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ حوثی ملیشیا کی مسلسل کارروائیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے طے شدہ ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد کیا۔


دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ریاض میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں، بالخصوص کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر تازہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی خودمختاری کے دفاع، قومی اثاثوں کے تحفظ اور شہریوں و رہائشیوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل اور جائز حق حاصل ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین یا قومی اثاثوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرے گا۔