بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثیوں کی مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے کی تردید


یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے اور سعودی سرزمین پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کرنے کی تردید کردی ہے۔


حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے نہ مدینہ منورہ کی طرف کوئی ڈرون روانہ کیا اور نہ ہی سعودی عرب کے خلاف کوئی فوجی آپریشن کیا ہے۔


حوثیوں کی جانب سے یہ بیان سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے اوپر پانچ ڈرونز کو روک لیا ہے۔


سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے مدینہ منورہ اور مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں ڈرونز کو روک کر تباہ کردیا تاہم حوثیوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی فوجی کارروائی میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔


تاحال دونوں جانب کے بیانات میں اختلاف برقرار ہے ڈرونز کی اصل شناخت اور ان کے بھیجے جانے کے ذمہ داروں سے متعلق آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔