Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک


سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کےتحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،جس کے تحت بلوچستان کے ضلع کچھی کےعلاقےسنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کاررو ائی میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے-


سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کوکواڈ کاپٹرزکے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے-


https://x.com/PBCofficialNews/status/2105537896950517968?s=20


سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں-