Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیے، تہران میں بڑا جلوس

ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیے، تہران میں بڑا جلوس
مصنف:

تہران: ایران نے دشمن عناصر کی جانب سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیے ہیں، جبکہ اس سلسلے میں دارالحکومت تہران میں ایک بڑا جلوس بھی نکالا گیا۔


تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک نکالے گئے جلوس میں ’’جان فدا‘‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔منتظمین کے مطابق ’’جان فدا‘‘ مہم کا مقصد ایران کی پائیدار سکیورٹی کے قیام میں مدد فراہم کرنا، عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف مزاحمت کو مضبوط بنانا ہے۔


ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے ’’جان فدا‘‘ مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم ایران کے جمہوری تشخص اور خطرات کے مقابلے میں عوام کی ثابت قدمی کی علامت ہے۔حسین طائب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مستقبل قریب میں دنیا امریکیوں کو شکست کے ساتھ اس خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL