بلوچستان ،عدالتوں میں خواتین وکلاء کی بڑھتی تعداد مثبت تبدیلی کا مظہر

مصنف:
بلوچستان کی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین زندگی کے مختلف شعبوں کے ساتھ شعبہ وکالت میں بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہیں
کوئٹہ کی عدالتوں میں خواتین وکلاء کی تعداد میں نمایاں اضافہ، 150کے قریب خواتین وکلاء پریکٹس کررہی ہیں،ہرسال 20 سے25 نئی خواتین وکلاء عملی میدان میں قدم رکھ کرانصاف کی فراہمی میں حصہ ڈال رہی ہیں،بلوچستان کی خواتین کے لیے شعبہ وکالت باعزت اور بااختیار روزگار کے حصول کا مؤثر ذریعہ ثابت ہونے لگا،ایڈووکیٹ فرزانہ خلجی کا کہنا ہے کہ خواتین سائلین اپنے مسائل خواتین وکلاء کے سامنے زیادہ اعتماد سے بیان کرسکتی ہیں، کوئٹہ کی عدالتوں میں پریکٹس کرنے والی خواتین وکلاء بلوچ طالبات کیلئے اس شعبے میں ترغیب کا باعث بن رہی ہیں





