سعودی عرب کے متعدد شہروں میں خطرے کی وارننگ

سعودی سول ڈیفنس نے آج صبح دارالحکومت ریاض اور الخرج میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ دیر بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں یہ الرٹس حوثی گروپ کے حملوں میں اضافے کے تناظر میں جاری کیے گئے۔ اس سے قبل جمعے کی رات جدہ، طائف اور ینبوع سمیت متعدد شہروں کے لیے بھی خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔العلا، خمیس مشیط، جازان اور ابھا کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی، تاہم بعد ازاں سعودی سول ڈیفنس نے خطرہ ٹلنے کے بعد الرٹس واپس لینے کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر کسی بھی پیغام یا معلومات کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی معلومات آگے منتقل نہ کریں جن کی درستگی کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔
مزید پڑھیں





