Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، ملوث تمام 7 خوارج ہلاک، آپریشن مکمل

مصنف:

کوہاٹ: کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تمام خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل کرلیا گیا۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے بعد پاک فوج کے کمانڈوز نے پولیس لائنز میں کارروائی کی، جس کے دوران وہاں چھپے آخری 2 خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ کارروائی میں مجموعی طور پر 7 خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کی براہِ راست نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) کوہاٹ نے کی۔ پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس لائنز اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہوگیا۔


دوسری جانب کوہاٹ کے اولڈ پولیس لائنز دھماکے کے مقام سے 1 اور پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی جس کے بعد شہداء کی تعداد 22 ہو گئی ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوہاٹ اسپتال ڈاکٹر طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ شہداء میں لیاقت میموریل اسپتال کے چیف ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسرائیل خان اورکزئی بھی شامل ہیں۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL