معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے

مصنف:
ملک کے معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے آصف اقبال کے انتقال کی تصدیق کی ہے آصف اقبال کو دل کی تکلیف کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
ان کے انتقال پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور تھیٹر سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے,جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے اداکار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے آصف اقبال کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
اداکار طویل عرصہ سے تھیٹر سے وابستہ تھے، آصف اقبال اپنے مزاحیہ کرداروں، منفرد اداکاری اور برجستہ مکالموں کے باعث مقبول تھے,60 سالہ آصف اقبال بٹ کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا-
مزید پڑھیں





