Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور،میٹر تبدیل ہونے کے بعد لیسکو صارف کو 32 ہزار 803 روپے کا بل

smart meter

قصور،میٹر تبدیل ہونے کے بعد لیسکو صارف کو 32 ہزار 803 روپے کا بل، 4 سولر پینلز کے باوجود صارف پریشان

تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن نور پور کے علاقے موضع جوڑا کے رہائشی لیسکو صارف جمشید ریاض ولد محمد ریاض کو میٹر تبدیل کیے جانے کے بعد مبینہ طور پر 32,803 روپے کا بجلی کا بل جاری کر دیا گیا جس پر صارف نے لیسکو حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


جمشید ریاض کے مطابق اس کے بجلی کے میٹر کی سکرین خود بخود صاف بند ہو گئی تھی جس کے تقریباً 2 ماہ بعد میٹر تبدیل کیا گیا، میٹر کی تبدیلی کے بعد صارف کو 32,803 روپے کا بل موصول ہوا،صارف کا کہنا ہے کہ اس کے گھر پر 4 سولر پینل بھی نصب ہیں جبکہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران بجلی کے استعمال کی اوسط 200 یونٹس سے کم رہی ہے،ایسے میں میٹر تبدیل کیے جانے کے بعد اچانک 32803 روپے کا بل جاری ہونا باعثِ تشویش ہے،متاثرہ صارف نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ میٹر کی ریڈنگ، میٹر تبدیل کرنے کا ریکارڈ، نئے میٹر کی ریڈنگ اور بل میں درج یونٹس و دیگر چارجز کی مکمل جانچ کی جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اتنی رقم کس بنیاد پر عائد کی گئی


جمشید ریاض نے لیسکو قصور کے اعلیٰ حکام اور سب ڈویژن نور پور کے متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری انکوائری کرکے اگر بل میں کوئی غلطی یا اضافی یونٹس شامل کیے گئے ہیں تو اسے درست کیا جائے

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL