قلات میں خفیہ اطلاع پر فورسز کی کارروائی،6 دہشتگرد ہلاک

اس آپریشن کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) یا سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی سلسلے کوہِ ماران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیااوروہاں موجود دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا گیا سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا,اس دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے-
دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عمل پورے زور و شور سے جاری ہے۔ 19 ستمبر کو ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے: مستونگ میں 2، کھڈ کچا میں 6، پروم میں 4 اور قلات میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے-
یہ کارروائیاں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے جاری مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں





