Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا


معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دعوت و ارشاد اور خدمت کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں امریکا کی امریکن انٹرنیشنل تھی ازم یونیورسٹی، فلوریڈا کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی۔


یہ اعزاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایہاب الشامی نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران مولانا طارق جمیل کو پیش کیا,aعزازی ڈگری ملنے پر مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔


انہوں نے کہا کہ ’الحمدللہ، امریکن انٹرنیشنل تھی ازم یونیورسٹی، فلوریڈا کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری عطا کیے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں, یہ اعزاز دراصل دین اسلام کی دعوت، اصلاح معاشرہ اور خیر کے پیغام کو عام کرنے کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔


https://x.com/TariqJamilOFCL/status/2101275210347618701?s=20


انہوں نے اپنے تمام اساتذہ، رفقا، محبین اور دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے مزید محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL