عراق نے ایران کی اہم سرحدی گزرگاہ الشیب کراسنگ بند کردی

عراق نے ایران کی اہم سرحدی گزرگاہ الشیب کراسنگ بند کردی ہے-
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے دو نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ پیش رفت عراق کی جانب سے ایران کے ساتھ الشیب سرحدی گزرگاہ بند کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے،امریکا ایران پر دباؤ بڑھا نے کے لیے عراق پر مزید سرحدی گزرگاہیں بند کرنے کے لیے زور دے رہا ہے۔
عراق کی سرحدی گزرگاہوں کی اتھارٹی کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ الشیب کراسنگ بدھ کی صبح سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہے اہلکار نے اس فیصلے کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔
ایران کی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بھی الشیب سرحدی گزرگاہ بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ عراقی وزیراعظم کے دفتر کی ہدایت پر کیا گیا گزرگاہ کی بندش کا اطلاق مسافروں، گاڑیوں اور تجارتی ٹرکوں پر کیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سرحد دوبارہ کب کھولی جائے گی۔
امریکا کی جانب سے عراق پر مزید سرحدی راستے بند کرنے کے لیے دباؤ کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب واشنگٹن ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔مزید گزرگاہیں بند ہونے کی صو رت میں ایران اور عراق کے درمیان زمینی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں





