Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی،جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتاری سے آمدورفت یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی کی بلا تعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چین کے لیے انتہائی اہم ہے،خطے میں امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔


دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نیویارک میں اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر بھی ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


https://x.com/ForeignOfficePk/status/2101249270292586696?s=20

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL