اسحاق ڈار کی عمانی وزیرخارجہ سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے پاکستان اور عمان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
https://x.com/ForeignOfficePk/status/2110240879759802550?s=20
ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
عمانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن اور استحکام کے لیے عمان کے تعمیری کردار اور مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں





