Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملہ، بمبار افغانی نکلا

کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملہ، بمبار افغانی نکلا
مصنف:

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت ہوگئی، خودکش بمبار کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد کے قریب نماز جمعہ کے وقت ہونے والے خودکش حملے کے مرکزی بمبار کی شناخت خارجی دہشتگرد مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کا رہائشی تھا,گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد کے قریب نماز جمعہ کے دوران خارجی دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید اور 103 افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔