پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

این سی سی آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن: ایک ماہ میں 1129 ملزمان گرفتار،10 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم برآمد

nccia

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملک گیر سطح پر سائبر مجرموں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 1,129 ملزمان کو گرفتار کر لیا-


این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جاری کی گئی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق، ایجنسی کو گزشتہ ماہ کے دوران 5,176 شکایات موصول ہوئیں، جن پر 4,491 انکوائریز درج کی گئیں، انکوائریز کی تکمیل پر سائبر کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف 272 مقدمات درج کیے گئے،جبکہ مختلف آپریشنز کے دوران 10 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے متاثرین کو واپس لوٹا دی گئی ہے۔


ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کا ڈیجیٹل تحفظ ایجنسی کی اولین ترجیح ہے اور سائبر جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس (عدم برداشت) کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہا جائے گا،موجودہ دور میں جہاں ڈیجیٹل دنیا قومی زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے، وہاں شہریوں، اداروں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا تحفظ محض قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک اہم قومی ضرورت ہے۔