آپی کیا یار ہر وقت پڑھائی، آپ تھکتی نہیں۔
نہیں!کیونکہ مجھے بہت سارا پڑھنا ہے،میرے ڈھیروں خواب ہیں۔جو تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں میں اپنا زرا سا بھی دھیان بٹا کر اپنے خوابوں کو نہیں کھونا چاہتی۔
انشاء اللہ آپی بہت جلد آپ کا ہر خواب پورا ہو جائے گا۔
ایمن یہ بابا کے پاس کون آیا ہے؟
آپی پھوپھو آئی ہیں۔
اور بابا کہہ رہے جلدی سے چائے لے کر آئیں۔
اچھا!!
آپ کس سوچ میں پڑ گئی ہیں؟
بس سوچ رہی جو لوگ ہماری ماں کی وفات پر وقت نہیں نکال سکے وہ آج ہمارے گھر کیسے!!
اسلام وعلیکم!
وعلیکم السلام! میری پیاری بیٹی ماشاءاللہ سے اب تو جوان ہو گئی بھائی جان،
ادھر آؤ بیٹا میرے پاس۔
ارے کیا بھول گئی؟
صائم کی امی تم اور صائم بچپن میں کتنا کھیلا کرتے تھے نا،
پھوپھو مجھے تو یاد نہیں۔
لو بھلا میں بھی نا تمہیں کیسے یاد ہو گا،تم تو تب بہت چھوٹی تھی۔
پھر ہم لوگ باہر چلے گئے۔
بھائی جان آپ کو تو یاد ہے نا بچپن میں یہ دونوں مل کر کتنا کھلتے تھے،کیا رونقیں ہوتی تھی۔
جی جی آپا۔
بس یہ زندگی کی بھاگ دوڑ نے ہمیں اک دوسرے سے دور کر کے ایسا الجھایا کہ ملنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
میں بھی نا کیسی پرانی باتیں لے کر بیٹھ گئی_ بھائی صاحب آپ تو جانتے ہیں صائم میرا سب سے خوبرو بیٹا ہے تو اب میں میرے صائم کی دولہن کو لینے آئے ہوں۔
میری بیٹی کو میرے ساتھ رخصت کرنے کی تیاری کریں۔
جی آپا وہ تو ٹھیک ہے مگر ابھی تو فرح کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی۔
لو کر لو بات بھائی میں نے کونسا اسے لے جا کر نوکری کروانی ہے۔
لیکن آپا لیکچرار بننا فرح کا خواب ہے اور میں میری بیٹوں کا ہر خواب پورا کروانا چاہتا ہوں۔
بھائی کر دی نا غیروں والی بات میں کوئی پرائی ہوں فرح کے لیے ،میری اپنی بچی ہے شادی کے بعد میں نے کونسی اس پہ ذمےداریاں ڈالنی ہیں خیر سے یہ شادی کے بعد ہر خواب پورا کرے۔
جہیز وغیرہ ہمیں نہیں چاہیے ہمارے گھر میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔
بس تم نکاح کی تیاری کرو یوں ہیلے بہانے مت بناؤ۔
جی آپا جیسے آپ کا حکم۔
چلو میں چلتی ہوں اگلے جمعے کو مسجد میں سادگی سے نکاح کر کے لے جاؤ گی۔
جاتے جاتے وہ اپنی ایک انگوٹھی تیسری انگلی کی زینت بنا گئی_ ایک ایسے شخص کے نام کی جس کے نام تک نہ واقف تھی۔
فرح! میری بچی ادھر آؤ میرے پاس...
جی بابا۔
مقدس تمہاری پھوپھو میری بڑی بہن ہیں انہوں نے صائم کے ساتھ تمہارے نکاح کا تذکرہ کیا تو میں جواب نہیں دے پایا،بیٹا میں جانتا ہوں آپ کے ڈھیر سارے خواب ہیں انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ تمہارا ہر خواب پورا کروائیں گی۔
تم دونوں کی ماں کے بعد میں نے بہت محبت سے تم دونوں کو پالا ہے۔
بیٹے زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں میں اپنے جیتے جی تم دونوں کی خوشیاں دیکھنا چاہتا۔
اس لیے جب آپا نے جمعے کے مبارک دن نکاح کا بولا تو میں انکار نہیں کر سکا_مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی کو میرے فیصلے سے کوئی مسلہ نہیں ہو گا۔
جی بابا مجھے آپ کے فیصلے پہ کوئی عتراض نہیں۔
آپی رو کیوں رہی اور یہ کتابیں آپ سٹورروم میں کیوں رکھ رہی ساتھ نہیں لے کر جائیں گی۔
نہیں
مگر پھوپھو نے تو کہا تھا کہ آپ پڑھ سکتی ہیں۔
میری بھولی بہن تم نہیں سمجھو گی یہ محض خود کو دی جانے والی جھوٹی تسلی ہے۔
مزید پڑھیں






