لاہور: کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی،موٹر سائیکل اور رکشہ بند کرنے کا حکم

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر بھر میں کم عمر ڈر ائیورز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے بند کرنے اور خصوصی ناکہ بندی و سخت چیکنگ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق جاری کردہ نئی ہدایات کے تحت 18 سال سے کم عمر ڈرائیور پکڑے جانے کی صورت میں متعلقہ گاڑی یا موٹرسائیکل کو فوری طور پر تھانے میں بند کر دیا جا ئے گا، جبکہ کم عمر ڈرائیور اور گاڑی کے مالک دونوں پر بڑے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ تھانے میں بند کی جانے والی گاڑی والدین کیجانب سےقانونی ضمانتی دستاویزیعنی شورٹی بانڈ جمع کروانے کےبعد ہی چھو ڑی جائے گی اگر کوئی کم عمر ڈرائیور دوبارہ گاڑی یا موٹرسائیکل چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔
لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران شہر میں 23 ہزار 440 کم عمر ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے 16 سے 18 سال کی عمر کے 12 ہزار 219 نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلانے کے لیے مخصوص کم عمر ڈرائیونگ اجازت نامے یعنی جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کے لیے ہرگز نہ دیں اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں شہر کے مختلف مقاما ت پر خصوصی ناکہ بندیوں کے ذریعے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں



