Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم کی مکہ مکرمہ پر بزدلانہ ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت

SCO Summit: We have to Work Together for Economic Development & Stability, Premier Sharif | Baaghi TV

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام کے خلاف ڈرون حملے کی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے-


وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ کے مقدس مقام کے خلاف بزدلانہ اور گھناؤنے ڈرون حملے کی کو شش کی وہ سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس اشتعال انگیز اقدام پر غم زدہ اور مضطرب ہیں، جبکہ ا س قابل مذمت اور ناقابل معافی کارروائی پر محسوس کیے جانے والے دکھ اور صدمے کی گہرائی بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔


وزیراعظم نے سعودی شاہی مسلح افواج کی غیر معمولی چوکسی، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کو سراہا اورایک بار پھر تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی کے دہانے سے پیچھے ہٹیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ پہلے ہی تنازعات کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ہے، جبکہ پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں۔


https://x.com/CMShehbaz/status/2100098509156540705?s=20


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے برادر ملک کے شانہ بشانہ غیر متزلزل طور پر کھڑا ہے، اور یہ ایسا فریضہ ہے جسے ہر پاکستانی اپنے دل کے قریب سمجھتا ہے۔