Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کوٹلی: احتجاج کی آڑ میں تخریبی کارروائیوں کا منصوبہ بے نقاب، 8 ملزمان گرفتار،اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد


کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش ناکام،عوامی ایکشن کمیٹی کا رکن ایاز بٹ گرفتار اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی-


آزاد جموں و کشمیر پولیس کے کوٹلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شرپسند عناصر نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شہر میں امن و امان خراب کرنے اور معمولات زندگی مفلوج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے تحت مختلف اضلاع میں باقاعدہ اجلاس کیے گئے۔


کوٹلی پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے آزاد کشمیر میں امن و امان خراب کرنے اور حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی گئی،شرپسند عناصر کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے-


پولیس حکام نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کوٹلی میں ہونے والے اجلاس میں شرپسند عناصر کو اسلحہ، ٹرانسپورٹ اور مقامی سہولت کار فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے گرفتار کیے گئے 8 ملزمان سے پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، جس میں ایاز صدیق بھی شامل ،کارروائی کے دوران جدید اسلحہ، بم اور گرینیڈ برآمد، جبکہ ایاز صدیق کااعترافی بیان بھی سامنے آگیا-


https://x.com/KashmirDigital1/status/2107434015636750444?s=20


پولیس کے مطابق ان عناصر نے کالا ڈب کے مقام پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوا اور راولپنڈی کے اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ کارروائی کے دوران چوکی افسر نعیم بھی زخمی ہوئے، پولیس نے جوابی کارروائی کر تے ہوئے سڑک کھلوائی اور صورتحال پر قابو پالیا۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید معلومات سامنے آئی ہیں، جن کی بنیاد پر آئندہ کارروائیاں کی جائیں گی، ملزمان کے اگلے منصوبے کا ہدف کوٹلی شہر تھا، تاہم اس حوالے سے بعض حساس معلومات تفتیش مکمل ہونے تک منظر عام پر نہیں لائی جاسکتیں، گرفتار افراد مبینہ طور پر احتجاج کی آڑ میں عوام کی معمول کی زندگی متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام نے واضح کیا کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا-