Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان پنجم کی ملاقات

مصنف:

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان پنجم کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور رواں سال کے اوائل میں ان کے دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والی ملاقات کو خوشگوار الفاظ میں یاد کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بالخصوص اسماعیلی برادری کی دیرینہ خدمات کو سراہا اور معاشرے کے لئے خدمت اور شہری شمولیت کی اس کی قابلِ قدر روایت کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے اے-کے۔ڈی-این سے وابستہ اداروں کی مالیاتی شمولیت، سیاحت کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مقامی آبادی کی شمولیت سے معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے ان شعبوں میں مزید تعاون کے وسیع امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پاکستان میں پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

پرنس رحیم آغا خان پنجم نے وزیراعظم کے پرتپاک جذبات پرشکریہ ادا کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور اے-کے۔ڈی-این کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انسانی ترقی کے مختلف شعبوں، بالخصوص صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو جاری رکھنے اور وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کو پاکستان کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی دعوت دی تاکہ کئی دہائیوں سے قائم دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط اور گہرا کیا جا سکے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL