اراکین کی گرفتاری سے قبل اجازت لیں، اسپیکر خیبر پختونخوا کا مراسلہ

پشاور: صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکان اسمبلی کی گرفتاری، حراست یا تحویل کے حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کو ارسال کیا گیا ہے، جس میں خیبرپختونخوا اسمبلی پاورز، امیونٹیز اینڈ پریولیجز ایکٹ 2026 کی دفعہ 11 کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق کسی رکن اسمبلی کو فوجداری مقدمے میں گرفتار یا عدالتی حکم پر حراست میں لینے سے قبل اسپیکر اسمبلی سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کو رکن اسمبلی کی گرفتاری یا حراست کی وجوہات مقررہ فارم میں فراہم کرنا ہوں گی، جبکہ اسپیکر متعلقہ پولیس افسر سے پولیس رپورٹ یا چالان بھی طلب کرسکتے ہیں۔صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پولیس حکام کو ارکان اسمبلی کی گرفتاری یا حراست کے لیے مقررہ طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں





