Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، پاکستان ،سعودیہ،ترکیہ کی عسکری قیادت کا اہم اجلاس

تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

مصنف:

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجلاس ہوا جس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کا طریقہ کار طے کرنے کے سلسلے میں سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔اجلاس میں سکیورٹی صورتحال اور مملکت سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے مکہ مکرمہ، شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مملکت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے،عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، شرکاء نے تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL